ای سی پی فہرست کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) صدر عبدالقیوم بزنجو اور عوامی مسلم لیگ پاکستان صدر شیخ رشید احمد کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
فہرست کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان امیر سراج الحق، پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) صدر اسفند یار ولی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
ای سی پی اعلامیے کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی صدر اختر مینگل، نیشنل پارٹی صدر عبدالمالک اور قومی وطن پارٹی چیئرمین آفتاب شیر پاؤ کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) صدر شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔
ای سی پی فہرست کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) امیر مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ فنکشنل صدر صبغت اللّٰہ پیر پگارا اور تحریک لبیک پاکستان امیر سعد رضوی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
0 Comments