جرح کا مقصد سچائی تک پہنچنا ہے، نہ کہ گواہ کو ہراساں کرنا یا مقدمے کو طول دینا۔
عدالت نے قرار دیا کہ جرح کا حق "Unlimited" یا "Unbridled" نہیں ہے۔ اگر عدالت محسوس کرے کہ اس حق کا غلط استعمال ہو رہا ہے تو وہ اسے ختم کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔
آرٹیکل 146: عدالت ایسے سوالات روک سکتی ہے جو غیر اخلاقی یا شرمناک (Indecent and Scandalous) ہوں۔
آرٹیکل 148: ایسے سوالات ممنوع ہیں جن کا مقصد گواہ کی توہین کرنا یا اسے مشتعل (Insult or Annoy) کرنا ہو۔
عدالت کا بطور نگران کردار:
سپریم کورٹ نے "میرا شفیع بنام علی ظفر (PLD 2023 SC 211)" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جج کو محض خاموش تماشائی نہیں بننا چاہیے بلکہ اسے ایک "Vigilant Supervisor" کے طور پر جرح کی نگرانی کرنی چاہیئے










0 Comments