Deewani (Punjab Amendment) Ordinance 2021

 دیوانی (پنجاب ترمیمی)آرڈیننس 2021

ندیم اصغر ندیم سول جج رحیم یار خان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضابطہ دیوانی میں اصلاحات لانے اور دیوانی مقدمات میں سستا اور تیز انصاف فراہم کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی سیشن میں نہ ہونے کی وجہ سے پرویز الہی قائم مقام گورنر نے سترہ دفعات پر مشتمل ضابطہ دیوانی (پنجاب ترمیمی)آرڈیننس 2021 جاری کر دیا ہے۔ جو کہ بہادر علی خان سیکریٹری گورنمنٹ آف دی پنجاب لاءاینڈ پارلیمنٹری افیرز ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب گزٹ میں مورخہ 2021۔02۔10 کو شائع کیا۔ اس نئے آرڈیننس کا اطلاق فورًا پورے پنجاب پر ہو گا۔
دفعہ 1ضابطہ دیوانی میں نئی ذ یلی دفعہ 4 شامل کی جائے گی۔ جس کی رو سے ضابطہ کا بنیادی مقصد عدالتوں کو اس قابل بنانا کہ مقدمات کا منصفانہ اور درست طریقہ سے فریقین اور عدالت کا خرچہ اور وقت بچاتے ہوئے فیصلہ کرنا۔ ضابطہ کی دفعات پر عمل کرانا اور جہاں مناسب ہو فریقین کو متبادل تنازعات کے حل کی طرف مائل کرنا ہے ۔
ضابطہ میں دفعہ 3 نئی شامل کی جائے گی جس کی رو سے ضابطہ کے مقاصد کے لئے ، درجہ بندی اور سول کورٹس کا ماتحت ہونا وہی ہوگا جو پنجاب سول کورٹس آرڈیننس 1962میں درج ہے۔
ضابطہ میں نقدی اختیارات کی دفعہ 6 نئی شامل کی جائے گی جس کی رو سے عدالت عالیہ کی تجویز پر اگر شے متنازعہ کی مقدار یا قیمت پچاس ملین سے کم ہے تو دعوی سول جج اور اگر شے متنازعہ کی مقدار یا قیمت پچاس ملین سے زائد ہے تو دعوی ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں دائر ہوگا۔
ضابطہ میں دائری دعو ی کی نسبت نئی دفعہ 6 2 شامل کی جائے گی جس کی رو سے مقدمہ دائر کرنے کے لیے عرضی دعوی پیش کرنا ہوگا۔ عرضی دعوی پیش ہوتے ہی عدالت اپنے آپ کو مقدمہ کے اختیار سماعت، بنائے دعوی اور معیاد کی بابت مطمئن کرے گی بصورت دیگر ایسا نہ کرنے کے بارے میں وجوہات بیان کرے گی۔ مدعی کو ہر دیوانی دعویٰ کے ہمراہ بوقت دائری جتنے مدعا علیہم ہونگے اتنی ہی نقولات عرضی دعویٰ اور دستاویزات مع دو اضافی سیٹ لف کرنا ہونگی تا کہ سمنات کے ساتھ مدعا علیہم کو بھجوائی جا سکیں۔ عدالتیں مقدمات کی کاروائی کا الیکٹرانک ریکارڈ محفوظ رکھنے کی پابند ہوں گی۔ اس سیکشن کے مقاصد کے لیے مقدمات میں متفرق درخواست ہائے، نظر ثانی، نگرانی اور اپیل وغیرہ شامل ہونگی۔
جواب دعویٰ اور تجویز تنقیحات مدعا علیہ کیلئے دفعہ 26 اے شامل کی جائے گی۔ مدعا علیہ اپنی تاریخ تعمیل کےاندر تیس یوم جواب دعوی داخل کرے گااور مدعی و عدالتی ریکارڈ کے لئے اضافی نقولات جواب دعویٰ لف کرے گا۔
اگر مدعاعلیہ تاریخ مقررہ پر جواب دعوی داخل نہیں کرتا تو عدالت بشرط ادخال ہرجانہ ایک موقع فراہم کرے گی جو کہ پندرہ دن سے زائد نہیں ہوگا۔
اگر مدعا علیہ اوپر بیان کیے پندرہ یوم میں بھی جواب دعوی داخل نہیں کرتا تو عدالت اسکو بشرط ادخال خرچہ التوا قطعی موقع فراہم کرے گی جو کہ پندرہ دن سے زائد نہیں ہوگا۔ اگر مدعاعلیہ پھر بھی جوان دعوی داخل نہیں کرتا تو عدالت مدعا علیہ کا حق دفاع ختم کردے گی۔
اگر مدعاعلیہ بذریعہ درخواست و بیان حلفی عدالت کو مطمئن کر دیتا ہے کہ مناسب اور معقول وجوہات کی بنا پر وہ جواب دعوی داخل نہیں کرسکا تو عدالت وجوہات تحریر کرتے ہوئے اسکو بشرط ادخال ہرجانہ جواب دعوی داخل کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔
مدعا علیہ جواب دعوی کے ساتھ مجوزہ تنقیحات پیش کرے گا۔ اگر مدعاعلیہ نے جواب دعوی داخل کرتے وقت مجوزہ تنقیحات پیش نہ کی ہوں تو بشرط ادخال ہر جانہ عدالت مدعا علیہ کو مجوزہ تنقیحات پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گی جو کہ سات یوم سے زائد نہ ہوگا۔
مدعا علیہ مدعی و عدالتی ریکارڈ کے لئے اضافی نقولات جواب دعویٰ لف کرے گا۔
دفعہ 26 بی کے تحت جواب دعویٰ داخل ہونے کے سات یوم کے اندر مدعی مجوزہ تنقیحات عدالت میں پیش کرے گا۔ اگر مدعی نے بر وقت مجوزہ تنقیحات پیش نہ کی ہوں تو بشرط ادخال ہر جانہ عدالت مدعی کو مجوزہ تنقیحات پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گی جو کہ سات یوم سے زائد نہ ہوگا۔
دفعہ 26 سی کے تحت دائری دعوی کے نوے یوم کے اندر عدالت فریقین کے دعوی ،جواب دعوی اور مجوزہ تنقیحات کو مدنظر رکھتے ہوئےحقائق اور قوانین کے اختلافات کا تعین کرتےہوئے تنقیحات وضع کرے گی۔
عدالت کا صوابدیدی اختیار ہے کہ وہ فریقین کو سماعت کیے بغیر بھی تنقیحات وضع کر سکتی ہے۔
اگر عدالت نے فریقین کو سماعت کیے بغیر تنقیحات وضع کر دیں تو کوئی بھی فریق مقدمہ ترمیم تنقیحات کے لیے اندر سات یوم درخواست دائر کرسکتا ہے۔ عدالت درخواست ترمیم تنقیحات کا فیصلہ اندر پندرہ یوم کرے گی۔
بعد از وضعگی تنقیحات عدالت حکم صادر کرے گی کہ فریقین اندر پندرہ یوم فہرست گواہان داخل کریں۔ اگر کوئی فریق دیے گئے وقت میں فہرست گواہان داخل نہیں کر پاتا تو بشرط ادخال ہرجانہ عدالت قطعی موقع برائے ادخال فہرست گواہان فراہم کرے گی جو کہ پندرہ یوم سے زائد نہ ہوگا۔
تنقیحات وضع ہونے اور فہرست گواہان داخل ہوتے ہی عدالت وکلاء اور ریٹارڈ ججز کے ذریعے بطور کمیشن بالعوض فیس شہادت قلمبند کرنے کا حکم کرے گی۔
گواہان اپنی شہادت میں بیان حلفی کمیشن کو پیش کریں گے جو کہ انکاابتدائی بیان تصور کیا جائے گا۔ مخالف فریق گواہان پر جرح کرے گا۔ کمیشن شہادت تحریری ، آڈیو اور ویڈیو کی صورت میں اندر نوے یوم مکمل کرکے عدالت میں رپورٹ پیش کرےگا۔
عدالت عالیہ کمیشن کے ذریعے شہادت قلمبند کرنے کے لیےاور کمیشن کے اختیارات بابت سوالات و دستاویزات کے لیے قواعد بنائے گی۔
دفعہ 26 ڈی کے تحت شہادت قلمبند کرنے کے بعد عدالت پندرہ یوم کے اندر فریقین کی فائنل بحث سماعت کرے گی۔عدالت فریقین سے زبانی بحث کے علاوہ تحریری دلائل بھی داخل کر نے کا مطالبہ کرسکتی ہے۔
نئی دفعہ 27 اے کے تحت مدعاعلیہ کی طلبی بیک وقت یا جیسے عدالت چاہے بذریعہ سمنات، رجسٹرڈ پوسٹ اے ڈی اور کوریئر سروس یا ارجنٹ میل سروس پاکستان پوسٹ کی جائےگی جس کا خرچہ بذمہ مدعی ہوگا۔
مدعا علیہ کی وصولی ڈاک کی دستخط شدہ رسید یا کورئیر میسنجر یا پوسٹل ملازم کی رپورٹ کہ مدعا علیہ سمن وصول کرنے سے انکاری ہے کو بادی النظر میں مدعا علیہ کی تعمیل کا ثبوت سمجھا جائے گا۔
اس کے علاوہ عدالت بیک وقت سمن کی چسپاندگی بر رہائش یا جگہ کاروبار یا جگہ کام مدعا علیہ ، تعمیل بذریعہ اخبار اشتہار اور تعمیل بذریعہ ماڈرن ڈیوائیسز موبائل، ٹیلی فون، ٹیلیگرام ، فونو گرام، ٹیلیکس ، فیکس، ریڈیو اور ٹیلی وژن ،ارجنٹ میل سروس یا پبلک کورئیر سروس وغیرہ یا کوئی اور مناسب طریقہ کا حکم صادر کرے گی۔ جہاں مدعا علیہ رہتا وہاں ڈھول کی تھاپ۔مسجد، مندر اور کمیونٹی سنٹر میں اعلان کر کے اسکی تعمیل کرنے کا حکم صادر کیا جائے گا۔
اگر مدعا علیہ پھر بھی عدالت میں پیش نہیں ہوتا تو عدالت مندرجہ بالا طریقوں سے دو بارہ تعمیل مدعا علیہ کا حکم صادر کرتے ہوئے پیشی لگائے گی جو کہ سات دنوں سے زائد نہ ہوگی۔
مدعا علیہ کی تعمیل کے لئے سمن لیکرجانے والے تعمیل کنندہ کی لوکیشن ماڈرن ڈیوائس کے ذریعے مانیٹر کی جائے گی۔ تعمیل کنندہ مدعا علیہ ، اس کے گھر یا مدعا علیہ کا سمن وصول کرنے والے شخص کی تصویر بنا کر ہمراہ رپورٹ لف کرے گا جو کہ تعمیل کے ثبوت کے طور پر ریکارڈ کا حصہ ہو گی۔
نئی دفعہ 33 شامل کی گئی ہے جس کے مطابق مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے کے نوے یوم کے اندر عدالت حکم آخیر و ڈگری صادر کرے گی۔
نئی دفعہ 75 اے کے مطابق جج کسی فریق مقدمہ کی درخواست پر یا از خود دوران مقدمہ یا بعد از ڈگری برائے معائنہ دستاویزات اور تقسیم جائیداد، حد بندی،قبضہ ،تعمیرات یا دیگر اشیاء کی جانچ پرتال کے لیےموقع ملاحظہ کرسکتاہے۔ جج دوران ملاحظہ کسی فریق یا دستاویز کو برائے شہادت طلب کر سکتاہے۔ اسپاٹ انسپیکشن کے بعد جج انٹیرم آڈر تحریر کرکے دستخط کرے گا جس میں تاریخ ،وقت ،مقصد اور شہادت کے بارے میں وضاحت ہوگی۔جج کے انٹیرم آڈر پر فریقین اعتراضات داخل کر سکیں گے اور جج اس پرفیصلہ بھی جاری کر سکتاہے۔
دفعہ96 کے تحت سوائے اس صورت خاص کےکہ خاص مجموعہ ہذا یا کسی اور قانون نافذالوقت میں کوئی حکم صریح ہو اور صورتوں میں عدالت ہائے اختیار سماعت ابتدائی کے اصلی دائرہ اختیار کے تحت ہر حکم آخیر کے خلاف تیس یوم کے اندر ہائیکورٹ میں اپیل دائر ہوگی جسکا فیصلہ اندر نوے یوم کیا جائے گا۔
اپیل ثانی کی دفعات 100 تا 103 کو ختم کر دیا گیا۔
دفعہ 106 کے تحت ماتحت عدالتو ں کےآڈرز کے خلاف اپیل ان کے اختیار سماعت ابتدائی کے تحت دیے طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔
دفعہ 115 کے تحت ڈسٹرکٹ یا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کے فیصلہ زیر دفعہ 104 کے خلاف ہائیکورٹ میں اندر تیس یوم نگرانی دائر ہوگی ۔ سول جج یا سینئر سول جج کے آڈر کے خلاف ڈسٹرکٹ کورٹ میں اپیل زیر دفعہ 104 دائر ہوتی ہے۔ نگرانی صرف قانون کی واضح غلط فہمی یا دائرہ اختیار میں کسی خرابی کے سلسلے میں دائر ہوگی۔
دفعہ 141 کے تحت دعوی جات پر لاگو ہونے والا طریقہ درخواست ہائے پر بھی لاگو ہوگا۔ دیوانی مقدمات میں دائر ہونے والی متفرق درخواست ہائے کے دو سیٹ ہونگے ایک سیٹ مین کیس سماعت کرنے والی عدالت اور دوسرا سیٹ متفرق درخواست ہائے سماعت کرنے والی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دونوں درخوست ہائے کا ریکارڈ ،آڈرز اور ڈائری شیٹ ،اپ ڈیٹ اورایک دوسری کے ساتھ ٹیلی کیا جائے گا ۔متفرق درخواست کافیصلہ دیے گئے ٹائم میں کیا جائے گا۔ متفرق درخواست یا درخواست اخراج مقدمہ کی وجہ سے کاروائی مقدمہ متاثر نہ ہو گی بلکہ جاری رہے گی مدعا علیہ کو اپنے وقت میں جواب دعویٰ داخل کرنا ہو گا۔ فریقین مقدمہ کا نام شامل ،حذف،تبادلہ کرنے، ترمیم عرضیدعوی، ترمیم یا تبدیلی تنقیحات، اخراج مقدمہ اور کاروائی مقدمہ روکنے کی درخواست ہائے مین مقدمہ سماعت کرنے والی عدالت فیصلہ کرے گی جبکہ باقی درخواست ہائے متفرق درخواست ہائے کا فیصلہ کرنے والی عدالت سماعت کرےگی۔
دفعہ 159 کے تحت آرڈیننس ہذا کے اطلاق سے قبل دائر پروسیڈنگز کو جو ضابطہ نافذ عمل تھا اس کے تحت ڈیل کیاجائے گا ۔ یعنی کہ اس آرڈیننس کے اطلاق کے بعد دائر ہونے والے دعویٰ جات،اپیلز،درخواست ہائے نظر ثانی، نگرانی،اجراء و دیگر درخواست ہائے کو اس نئے آرڈیننس کے تحت ڈیل کیا جائے گا


Deewani (Punjab Amendment) Ordinance

Nadeem Asghar Nadeem Civil Judge Rahim Yar Khan
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Due to not being in the Punjab Assembly session to bring reforms in the Code of Dewani and to provide cheaper and faster justice in crazy cases, the Pervaiz Elahi Qaim Maqam Governor has issued an ordinance of seventeen provisions (Punjab Amendment) Ordinance Which was published by Bahadur Ali Khan Secretary Government of Punjab Law and Parliamentary Affairs Department in Punjab Gazette. This new ordinance will be applied to all over Punjab.
New Zealand will be added to the Section, which is the main purpose of the Code to make the courts able to make the cases fair and accurately decided by saving the expense and time of the parties and the court. Doing. To follow the provisions of the code and to incline parties to resolve alternative conflicts where appropriate.
The Code will be added to the new section which will be added to the Code for the purpose of the Code, ranking and subordinating the Civil Courts will be the same as registered in the Punjab Civil Courts Ordinance Wonder.
The Code will add new cash options to the Code, on the High Court's proposal if the item is controversial quantity or cost less than fifty million, the claim of the civil judge and if the item is controversial quantity or price of fifty million. If there is more, the claim will be filed in the district judge's court.
The Code will be added to a new prosecution than the claim of the Code, which will have to submit a petition claim to file a case. As soon as the petition claim is presented, the court will claim itself to hear the authority of the case. And it will satisfy the term, otherwise others will explain the reasons for not doing so. The plaintiff will have to take the same copies of the petition claims and documents with two extra sets with every crazy claim, with every crazy claim. The defendant can be sent along with. The courts will be bound to preserve electronic record of proceedings of cases. The cases will include different petitions, reviews, monitoring and appeal etc. for the purpose of this section.
Section will be added to the answer claim and proposal for the defendant. The defendant will enter the-day response claim after his date of compliance and additional copies for the plaintiff and judicial records will be removed.
If the court does not submit a response claim on the fixed date, the court will provide an opportunity for the in-laws that will not last more than fifteen days.
If the defendant does not enter the claim even in the fifteen days stated above, the court will provide him a definite opportunity for the expenditure which will not be more than fifteen days. If the advocate still does not enter the claim, the court will be of the defendant. The right defense will end.
If the court satisfies the court that it could not submit a response claim for reasonable and reasonable reasons, the court may allow it to file a response claim while writing reasons.
The defendant will present the proposed verdicts along with the claim. If the court has not submitted the proposed verdicts while submitting the claim, the court will provide the opportunity to present the proposed verdicts for more than seven days. Won't happen.
Additional copies for the plaintiff and judicial records will eliminate the answer claim.
The plaintiff will present the proposed verdicts to the court within seven days of entering the claim under Section Thoughts. If the plaintiff has not presented the proposed examination in time, then the initial opportunity to present the proposed prospects to every court plaintiff. Will deliver which will last no more than seven days.
Within ninety days of the jurisdiction, the court will formulate prosecution, defining the differences of rights and laws in view of the party's claims, response claims and proposed verdicts under Section C.
The court has the discretionary authority that it can formulate the verdicts without hearing the parties.
If the court has set up the verdicts without hearing the parties, any party can file a seven-day application for amendment verdicts. The court will decide the petition amendment checks within fifteen days.
The court will order the parties to enter the fifteen-day witnesses in the list of witnesses. If a party does not enter the witness list at the given time, the court will provide a definite opportunity for the payment list of witnesses, which is fifteen days. Wouldn't be over.
The court will order lawyers and retired judges to write the fee martyrdom as a commission as soon as the verdicts are set up and the list of witnesses enter.
Witnesses will present the statement in their martyrdom to the Aulfi Commission which will be considered as their rebellion statement. The opponent will attack the witnesses. The Commission will complete the ninety days in the form of martyrdom, audio and video and present the report in the court.
The High Court will make rules for writing martyrdom through the Commission and for questions and documents regarding the options of the Commission.
The court will hear the final debate of the parties within fifteen days after the martyrdom is written under the section of the D. The court may demand the parties to enter written arguments in addition to the oral debate.
Under the new article proved A, the court will be posted simultaneously or as the court wishes, registered post AD and courier service or urgent mail service Pakistan which will be paid for the plaintiff.
The signed receipt of the Receiving Postal of the Defendant or the Courier Messenger or the Postal Employee's report that the defendant refuses to receive Suman will be considered as proof of compliance with the defendant in Badi-Nazar.
In addition to this, the court simultaneously residence or place of business or place of work, compliance by newspaper advertisement and compliance by modern devices mobile, telephone, telegram, phonogram, telax, radio and television, urgently mail Service or public courier service etc. or any other reasonable method will order. Where the defendant lives there will be a drum beat. An announcement will be made in the mosque, temple and community centers.
If the defendant is still not presented in the court, the court will present two twelve compliance with the following methods, which will not last more than seven days.
The location of the compliance of the compliance of the defendant will be monitored through the modern device. The compliance will create a picture of the person receiving the summon of the defendant, his house or the defendant, and the report will be taken along with the report. Will be part of the record as proof of compliance.
The new article has been added, according to which the court will submit the final degree within ninety days of the hearing.
According to the new Section A, the judge may look for an opportunity on a request of a party lawsuit or on an auto-or after-degree-inspection documents and distribution of property, limitations, occupation, construction or other items. Judge The view can demand a party or document for martyrdom. After the spot inspection, the judge will sign an interim order with clarification of date, time, purpose and martyrdom. Parties will be able to submit objections on the judge's interim order. And the judge can issue a decision on this too.
Under Section, except for a special collection or any other law enforcement order is clear, and in cases, the court is appealed to the High Court within thirty days against every final order under the initial jurisdiction of the initial hearing. The decision which will be filed will be made within ninety days.
The provisions of the appeal to have been abolished.
An appeal against the orders of the subordinate courts under Section will be according to the procedure given under the initial hearing.
The decision of the district or additional district judge will be filed in the High Court against the decision of the district or additional district judge under the section days of supervision. The appeal would have been filed in the district court against the order of a civil judge or a senior civil judge. Surveillance will only be filed for a clear misunderstanding of the law or an error in jurisdiction.
The procedure applied to the claims under Section will also apply to the petition. There will be two sets of different petitions filed in the crazy cases. One seatman case hearing court and the other set of different petition hearing. Will be presented in the court. Record of both the petition, orders and diary sheets, update and telecom with each other. Different application will be made at the time given. Proceedings due to distinguished application or petition exemption case. The case will not be affected, but it will continue. The defendant will have to submit a reply claim in his time. The parties are requested to include, delete, exchange, amendment, amendment or change checks, elimination case and stop proceedings. The main case hearing court will decide while the rest of the petition will be heard by the court deciding the different petition.
The procedures filed before applying the ordinance under Section will be dealt with under the code of enforcement. i.e. claims, appeals, petition review, monitoring, after applying this ordinance. Issued and other applications will be dealt with under this new ordinance
x

0 comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.

Case Law Search