1۔ مختار نامہ لکھنے کے لئے ایک ہزار کا اشٹام ضروری ہے ورنہ اشٹام کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔
2017 YLR 138
2017 YLR 138
3.مختارنامہ اگر بیرون ملک تیار کیا گیا ہو تو اس صورت میں بیرون ملک کے قواعد و ضبط کے مطابق تیار کیا جانا چاہئے
NLY 2009 civil 241
4.مختارنامہ پر دو گواہان کی تصدیق لازمی ہے ۔
PLD 1996 LHR.367
سوال : ایک مختار نامہ خاص برائے پیروی مقدمہ تحریر کریں..
منکہ عمیر شفیق ولد محمد شفیق قوم مغل ساکن _____ کا رہائشی ہوں. من مقر کا ایک مقدمہ نمبر _________
بعدالت جناب__________ ضلع _____میں دائر کر رکھا ہے. من مقرر مقدمہ کی پیروی اصالتا کرنے سے قاصر ہے.
لہٰذا میں اپنی جانب سے مسمی وقاص مشتاق ولد محمد مشتاق قوم عباسی ساکن____کو اپنا مختار خاص مقرر کرکے اختیار تفویض کرتا ہوں کہ:
1.مذکورہ مقدمہ میں میری جانب سے پیروی کرے یا کسی وکیل، مشیر یا دیگر قانون پیشہ ور کو برائے مقدمہ پیروی نامزد کرے.
2 جواب دعویٰ داخل کرے.
3.دستاویزات پیش عدالت کرے یا واپس لے.
4.صلح نامہ یا راضی نامہ کرے یا دستبرداری یا باز دعویٰ منجانب من مقر کرے.
5. بیان حلفی تصدیق کرے.
6.معائنہ مثل کرے.
7. مقدمہ کو ثالثی کے سپرد کراۓ.
8.گواہان کو طلب عدالت کرواۓ.
9.مختانہ وکیل ادا کرے.
10.خرچہ گواہان داخل عدالت کرے.
11.اجراۓ ڈگری کرواۓ.
12. روپیہ من مقر کی جانب سے وصول کرۓ اور اسکی رسید جاری کرے.
13. کسی آرڈر یا فیصلہ کے خلاف نگرانی، اپیل کرۓ.
14.مقدمہ عدالت عالیہ یا عدالت عظمیٰ میں داخل کرۓ غرضیکہ مقدمہ کی پیروی میں قانوناً ہر طرح کی کارروائی کرے.
15.جملہ ساختہ و پرداختہ مختار موصوف مثل کردہ ذات خاص خود کے منظور و مقبول ہوگا
لہذا مختار نامہ تحریر کر دیا گیا ہے تاکہ سند رہے. تحریر............
العبد
من مقر مزکور
العبد
مختار خاص مزکور
1.گواہ شد
___________________
2.گواہ شد
0 Comments