سمن تعمیل کنندہ کی کوئی رپورٹ، فائل میں موجود نہ تھی، آرڈر چسپاندگی نہ کیا گیا تھا، محض اخبار اشہار کافی نہ ہے، یکطرفہ ڈگری منسوخ کی گئی ۔
(2020 YLR 172).
مدعا علیہ، حاضر عدالت آکر جواب دعویٰ دینے کے بعد، غیر حاضر ہو جاۓ، تو یکطرفہ ڈگری منسوخ نہ ہو گی۔
(2018 MLD 587).
اگر تاریخ براۓ سماعت مقدمہ، نہ ہو تو دعویٰ، عدم حاضری خارج نہ کیا جا سکتا ہے۔ دعویٰ بحال کیا گیا۔
کسی متفرق درخواست کی بحث کیلئے، مقرر کردہ تاریخ پر دعویٰ، عدم پیروی خارج نہ کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ مقررہ تاریخ Main case میں کاروائی کے لیے مقرر نہ ہے۔
(2015 CLC 316).
اگر میمو حاضری دینے کے بعد، وکیل صاحب، مقررہ تاریخ پیش عدالت نہ ہو، تو عدالت پارٹی کو دوبارہ نوٹس کرے گی۔
(2013 YLR 2517).

0 Comments