کیا مختارِ عام ذاتی ضرورت کی بنیاد پر کرایہ دار کو بے دخل کر سکتا ہے؟
1. "مالک مکان" (Landlord) کی وسیع تعریف:
ویسٹ پاکستان اربن رینٹ ریسٹرکشن آرڈیننس 1959 کے تحت "مالک" صرف وہی نہیں جس کے نام جائیداد ہو، بلکہ ہر وہ شخص جو کرایہ وصول کرنے کا حق رکھتا ہو (بشمول مینیجر، اٹارنی، سرپرست یا ٹرسٹی) قانونی طور پر "مالک مکان" کہلاتا ہے۔
2. مختارِ عام کا اختیار:
عدالت نے قرار دیا کہ اگر اصل مالک نے اپنے تمام حقوق مختارِ عام کو منتقل کر دیے ہیں، تو وہ مالک کی حیثیت سے بے دخلی کی درخواست دائر کرنے اور اسے ذاتی ضرورت کے لیے استعمال کرنے کا مکمل قانونی اختیار رکھتا ہے۔
3. ذاتی ضرورت (Personal Need) کو کیسے ثابت کریں؟
سپریم کورٹ کے مطابق، اگر مالک یا اس کا نمائندہ عدالت میں حلفیہ بیان دے اور وہ بیان جرح میں جھوٹا ثابت نہ ہو، تو اسے "سچی ضرورت" (Bona fide need) تسلیم کرنے کے لیے کافی سمجھا جائے گا۔ مالک کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ اپنی ملکیتی جائیدادوں میں سے جس کا چاہے انتخاب کرے۔
(1) The expression “landlord” and its definition
(2) High Court in its constitutional jurisdiction should keep away from interfering in the findings of facts.
(3) Personal bona fide need of landlord depends on his choice and suitability of premises which cannot be questioned by the tenant









0 Comments